وہ بیوٹی ٹپس جو خواتین کی بڑھتی عمر کو چھپا دے

میک اپ کی چند ٹپس سے آپ 50 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لڑکی کی طرح دکھائی دیں گی


ویب ڈیسک May 10, 2015
میک اپ کی چند ٹپس سے آپ 50 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لڑکی کی طرح دکھائی دیں گی فوٹو:فائل

خواتین کو اب چہرے پر پڑنے والی جھریوں کو آئینے میں دیکھ کر خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہم بتارہے ہیں وہ طریقہ جس کو استعمال کرکے عمر دار خواتین کمرعمر لڑکی کی طرح نازک اور جاذب نظر آئیں گی۔

ایسی خواتین جو چہرے پر پڑتی جھریوں سے پریشان ہیں تو وہ محض میک اپ کی ٹپس کے ذریعے اپنی شخصیت کو انتہائی پرکشش اور دلکش بنا سکتی ہیں۔ اکثر خواتین گھر داری میں مصروف ہو کر خود کو بھول جاتی ہیں اور اپنی جانب بالکل توجہ نہیں دیتیں، ہم آج یہاں ایسی خواتین سے چند بیوٹی ٹپس شئیر کرنا چاہیں گے جس کی روشنی میں آپ 50 سال کی عمرکے باوجود اپنی عمر سے کہیں کم نظر آئیں گی۔

چہرے پر فاؤنڈیشن کا استعمال:

عمر کے بڑھنے کاسب سے زیادہ اثر ہماری جلد پر پڑتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنی جلد کے مردہ خلیوں کو صاف کرائیں تاکہ جلد چمکتی نظر آئے اور اپنی جلد کے رنگ کے حساب سے فاؤنڈیشن کو چہرے پر اس طریقے سے لگائیں کہ وہ جلد کا حصہ نظر آئے۔

پفنگ پاؤڈر کا استعمال:

بہت سی خواتین 50 سال کی عمر میں کم میک اپ کے ساتھ زیادہ بہتر نظر آتی ہیں اگر آپ بھی ایسی ہی بننا چاہتی ہیں تو چہرے پر ہلکا سا پفنگ پاؤڈر استعمال کریں اور اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاں ہیں تو گہرے رنگ کا آئی شیڈ لگانے کی بجائے ہلکے رنگ یا میٹالک رنگ کے آئی شیڈزاستعمال کریں، آئی لائنر آنکھوں کے اوپری پپوٹے پر لگائیں تاکہ آنکھیں چہرے کو بوجھل نہ بنائیں اور ہلکا سے مسکارا بھی لگائیں۔

لپ اسٹک کا استعمال:

ہونٹوں پر ہلکے رنگ کی لپ اسٹک استعمال کریں اگر آپ آنکھوں پر آئی شیڈز نہیں لگا رہی ہیں تو پھر گہرے رنگ کی لپ اسٹک لگائی جا سکتی ہے، لپ اسٹک لگانے سے قبل پینسل کی مدد سے ہونٹوں کے کنارے بنائیں اور گالوں پر ہلکے گلابی یا ہلکا براؤن رنگ کا بلش اس طرح لگائیں کہ جس سے آپ کے گالوں کی ہڈیاں ابھری ہوئی نظر آئیں۔

میک اپ کے اس طریقہ استعمال سے آپ اپنی شخصیت کو خوشگوار اور دلکش بنا سکتی ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تاکہ آپ 50 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی دلکش اور پرکشش لڑکی کی مانند دکھائی دیں۔