امریکی خاتون دنیا کی سب سے زبان درازلڑکی ہونے کا اعزازاپنے نام کرنے کی خواہاں

ایڈریانے کی زبان 4 انچ طویل ہے جبکہ دنیا میں سب سے لمبی زبان ر کھنے والے شخص کی زبان کی لمبائی 3.9 انچ ہے


ویب ڈیسک May 11, 2015
ایڈریانے لوئس کی زبان اتنی لمبی ہے کہ وہ اپنی آنکھ کے پتلے کوبھی چھو سکتی ہیں،،فوٹو فائل

لاہور: مشرقی معاشرے میں کسی کے لئے زبان دراز کا لقب اچھا تصور نہیں کیاجاتا لیکن امریکا میں 18 سالہ لڑکی کو اس پر فخر ہے اور اس حوالے سے وہ اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرانا چاہتی ہے۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی ایڈریانے لوئس نے دعوی کیا ہے کہ اس کی زبان دنیا کی سب سے لمبی زبان ہے، ایڈریانے لوئس کی زبان اتنی لمبی ہے کہ وہ اپنی آنکھ کے پتلے کو بھی چھو سکتی ہیں۔

ایڈریانے کا کہنا ہے کہ ان کی زبان کی لمبائی 4 انچ ہے جبکہ دنیا میں سب سے لمبی زبان ر کھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ "نک اسٹوبیری" کی زبان کی لمبائی 3.9 انچ ہے۔