پاکستان سے کرکٹ کی بحالی کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوابھارتی وزارت داخلہ

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بھارتی حکومت نے سیریز کی اجازت دے دی ہے۔


Sports Desk May 15, 2015
اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بھارتی حکومت نے سیریز کی اجازت دے دی ہے۔فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بھارتی وزارت داخلہ نے واضح کیاکہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

یونین منسٹر برائے داخلہ کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیاسی یا اسپورٹس تعلقات کی بحالی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے ہم اپنے عوام کے جذبات کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بھارتی حکومت نے سیریز کی اجازت دے دی ہے۔