سوئس حکام کوخط سے متعلق ابھی ہدایت نہیں ملی دفترخارجہ

ملالہ پر حملہ ملکی مستقبل پر حملہ ہے،مسئلہ کشمیرکے حل میںدوست ممالک کے کردارکاخیرمقدم کرینگے


Numainda Express October 12, 2012
ملالہ پر حملہ ملکی مستقبل پر حملہ ہے،مسئلہ کشمیرکے حل میںدوست ممالک کے کردارکاخیرمقدم کرینگے. ترجمان

دفترخارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت دونون مسئلہ کشمیراوردیگرتمام مسائل کو بامقصد اندازمیںحل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مسئلہ کشمیر کے حل میںدوست ممالک کے کردارکاخیرمقدم کرینگے، روس کے صدر پیوٹن کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پرکام ہو رہا ہے،ملالہ پر حملہ پاکستان کے مستقبل اور امید پر حملہ ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انھوں نے کہاکہ ملالہ پر حملے کی امریکا سمیت ہر ایک نے شدیدمذمت کی ہے اور وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے بجا طور پر اسے پاکستان کی مستقبل کی علامت قرار دیا، یہ غیرمتعلق بات ہے کہ حملہ آورکہاں سے آئے تھے، ہم اس معاملے پر کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے۔

ایک سوال پر ان کاکہنا تھاکہ سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈملی بینڈ کا دورہ سرکاری نہیں نجی ہے، امریکہ ،روس یاچین تنازعہ کشمیر سمیت دو طرفہ مسائل کے حل کیلیے کوئی کردار اداکرتے ہیں تو اس کاخیرمقدم کرینگے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ صدر ای سی اوکانفرنس میںشرکت کیلئے پندرہ اکتوبر کو ''باکو ''جبکہ وزیراعظم اسی ماہ اے سی ڈی کانفرنس میں شرکت کیلئے کویت جائیںگے۔ روسی صدرکے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پربات ہورہی ہیں،ابھی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

بوسنیاکے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ان کے دورے کے دوران بھی دفاع اورتجارت کے شعبوں میںتعاون کے لئے معاہدے ہوئے ہیں، سوئس حکام کولکھے جانیوالے خط کے معاملے پرحکومت کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیںہوئی ہیں، یونان میںپاکستانی تارکین وطن پرحملوں کامعاملہ یونان کی حکومت کے ساتھ اٹھایاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے