میڈونا نے 45ویں بار نمبر ون رہ کر نئی تاریخ رقم کر ڈالی

میڈونا کے "ڈانس کلب سونگز" پہلے نمبر پر آئے ہیں


ویب ڈیسک May 16, 2015
میڈونا کے "ڈانس کلب سونگز" پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ فوٹو : فائل

پوپ کوئین میڈونا نے سب سے زیادہ مرتبہ یعنی 45 بار نمبر ون پوزیشن لے کر بل بورڈ چارٹ پر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اس مرتبہ ان کے "ڈانس کلب سونگز" پہلے نمبر پر آئے ہیں اس طرح میڈونا یلغار کرتی ہوئی اس میدان کے ایک اور شہ سوار گلوکار جارج اسٹریٹ سے آگے نکل گئی جو اپنے "ہوٹ کنٹری سونگز" پر 44ویں بار نمبر ون رہے تھے۔

اس موقع پر میڈونا نے بل بورڈ کو ایک خصوصی بیان میں بقول ان کے اپنے ڈانس فلور پر ناچنے والے اور فلور کے باہر بیٹھے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اطمینان رکھیے میں ہمیشہ آپ کی پارٹنر رہوں گی۔