امیتابھ دپیکا اور عرفان فلم ’’پیکو ‘‘ کی کامیابی سے سرشار

جب سے فلم کی آفر ہوئی اس وقت سے اس کے ساتھ جذباتی طور پر منسلک ہوں، دپیکا پڈوکون


ویب ڈیسک May 17, 2015
فلم کی کامیابی کی خوشی میں پروگرام ہوا جس میں اس فلم سے منسلک اداکاروں کے علاوہ بہت سے لوگ شامل تھے۔ فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم ''پیکو '' نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اور اس کامیابی پر فلم کی ٹیم کی طرف سے خوشی کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق رنویر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں اپنی بظاہر دوستی کی جانب اشارہ بھی کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ان دونوں کے قریبی رشتوں کی بازگشت بالی ووڈ میں سنی جا رہی تھی۔ رنویر اوردیپکا نے ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ''رام لیلا '' کی تھی جب کہ دونوں ایک بار پھر تاریخی محبت نامے پر مبنی فلم '' باجی راؤ مستانی'' میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب دپیکا نے ایک انٹرویو میں فلم کی زبردست تعریف کو حوصلہ افزا کہا ہے۔ انھوں نے مشہور اخبار ہندوستان ٹائمز کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا ''جب سے شوجیت نے یہ فلم مجھے آفر کی اس وقت سے میں اس کے ساتھ جذباتی طور پر منسلک ہوں''۔ گزشتہ روز فلم کی کامیابی کی خوشی میں پروگرام ہوا جس میں اس فلم سے منسلک اداکاروں کے علاوہ بہت سے لوگ شامل تھے۔