سرفراز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

نکاح کی تقریب میں پی سی بی کا کوئی عہدیدار یا کھلاڑی شریک نہیں ہوا


Sports Reporter May 20, 2015
سرفرار احمد کی شادی کی تقریب شادی ہال میں منعقد کی گئی فوٹو: فائل

ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرار احمد کی شادی کی تقریب کراچی کے ایک مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی جس میں سرفراز احمد کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی نے شرکت کی۔ نکاح کی تقریب میں پی سی بی کا کوئی عہدیدار یا کھلاڑی شریک نہیں ہوا تاہم تمام لوگ 25 مئی کو ولیمے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔