انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو نوٹس جاری

جواب نہ دینے کی صورت میں الیکشن کمیشن یک طرفہ کارروائی کا مجاز ہو گا۔


Numainda Express May 22, 2015
جواب نہ دینے کی صورت میں الیکشن کمیشن یک طرفہ کارروائی کا مجاز ہو گا۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

تسلی بخش جواب نہ ہونے کی صورت میں25مئی کو سماعت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے20 مئی کو مردان میں بلدیاتی انتخابات میں ارکان پارلیمنٹ پر انتخابی مہم کے جلسوں سے خطاب پر پابندی کے باوجود سراج الحق نے عوامی اجتماع سے خطاب کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی لہٰذا امیر جماعت اسلامی کو نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کا جواب 2 روز میں جمع کرائیں، جواب نہ دینے کی صورت میں الیکشن کمیشن یک طرفہ کارروائی کا مجاز ہو گا۔

مقبول خبریں