اقتصادی راہداری پر حکومت نے 28مئی کوپھر اے پی سی بلالی

28مئی یوم تکبیربھی ہے اوراس روزحکومت یوم تکبیرکی سالگرہ تمام جماعتوں کے ہمراہ منائے گی۔


Online May 23, 2015
28مئی یوم تکبیربھی ہے اوراس روزحکومت یوم تکبیرکی سالگرہ تمام جماعتوں کے ہمراہ منائے گی۔فوٹو: فائل

BARCELONA: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرحکومت نے متعدد جماعتوں کے تحفظات دورکرنے کے لیے 28 مئی کو ایک بارپھر کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی ہے، وزارت منصوبہ بندی کوتفصیلی بریفنگ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت سفارشات تیارکرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

گزشتہ سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پختونخواملی عوامی پارٹی، ایم کیوایم اوراے این پی نے اپنے تحفظات کااظہار کیا تھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرتفصیلی نہیں بتایاگیا کیونکہ گزشتہ بریفنگ کے دن سانحہ صفورہ بھی پیش آگیا تھاجس پرہر انسان دکھی اور افسردگی کے عالم میں بریفنگ سے استفادہ نہیں کرسکا تھا۔ حکومت نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سمیت دیگر رہنمائوں کو ایک بارپھر اقتصادی راہداری پرمکمل اعتماد میں لینے کافیصلہ کیاہے تاکہ انھیں تفصیل سے آگاہ کرکے تحفظات دورکیے جاسکیں۔ واضح رہے کہ 28مئی یوم تکبیربھی ہے اوراس روزحکومت یوم تکبیرکی سالگرہ تمام جماعتوں کے ہمراہ منائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے