کامیاب حج درخواست گزاروں کوپاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

کل تک بینکوں میں جمع کرا دیے جائیں تاکہ ویزا لگانے کاعمل شروع کیا جاسکے،وزارت مذہبی امور


Nasiruddin May 24, 2015
کل تک بینکوں میں جمع کرا دیے جائیں تاکہ ویزا لگانے کاعمل شروع کیا جاسکے،وزارت مذہبی امور فوٹو: فائل

وفاقی وزارت مذہبی امورنے کامیاب حج درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25 مئی تک اپنے اوریجنل پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرادیں تاکہ پاسپورٹ پر ویزا لگانے کا عمل شروع کیا جاسکے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم میں کامیاب ہونے والے تمام حج درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرادیں وزارت مذہبی امورعازمین حج کے پاسپورٹ لگانے کے لیے ان پاسپورٹ کوسعودی قونصلیٹ بھیجے گی۔

دریں اثنا مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات نے وفاقی وزارت مذہبی امورکی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عازمینِ حج کی فہرست میں نام نہ آنے والے افرادکے لیے بغیرکٹوتی3دن کے اندررقم کی واپسی کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرے اور حرم سے نزدیک رہائشی عمارتیں حاصل کرے ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل دو تین سال سے ناکام عازمینِ حج کے لیے تا حال کوئی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت مسلسل دوتین سال سے ناکام ہو نے والے عازمینِ حج کے لیے واضح پالیسی کا اعلان کرے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے