کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کےسیوریج کےنمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

صوبے کے 5 اضلاع میں 51 یونین کونسلزہائی رسک ہیں، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر


ویب ڈیسک May 25, 2015
صوبے کے 5 اضلاع میں 51 یونین کونسلزہائی رسک ہیں، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے صوبے کے 5 اضلاع میں 51 یونین کونسلز کو ہائی رسک قرار دیا ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، ژوب، شیرانی اور پشین میں پولیو وائرس پھیلنے کے شدید خطرات ہیں جب کہ دو اضلاع کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جو 27 مئی تک جاری ہے گی، دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کی 17 یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے جس کے دوران 2 لاکھ 27 ہزار 192 بچوں کو ویکسین پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے