15اکتوبرکومعلوم ہوجائیگاعوام کس کیساتھ ہیںشرجیل میمن

بندوق کی نوک پر بات نہیںمانیںگے،بلدیاتی نظام پرمناظرے کوتیارہیں


Staff Reporter October 13, 2012
قوم پرستوںنے کالاباغ ڈیم کے بڑے حامی نوازشریف کوسندھ میں ویلکم کیا۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ حیدرآبادمیں15اکتوبرکو ہونے والے جلسے میں معلوم ہوجائے گاکہ سندھ کے عوام کس کے ساتھ ہے۔

نوازشریف سندھ میں پروپیگنڈہ کرنے والوںکی فنانسنگ کررہے ہیں،بندوق کی نوک پرکسی کی بات نہیں مانیںگے،بلدیاتی نظام پرقوم پرستوں سے مناظرے کوتیارہیں،نام نہادقوم پرستوں نے کالاباغ ڈیم کے سب سے بڑے حامی نوازشریف کوسندھ میں ویلکم کیا،کسی بھی صورت صوبے میں عدم استحکام پیدانہیں ہونے دیںگے،جو وزرااجلاس میں شرکت نہیں کرسکے ان کے ناموں پرپروپیگنڈہ کیا جا رہاہے،گھروں پرکریکر پھینکناسندھ کی روایات کے خلاف ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

جمعے کواپنے دفترمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہرطبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کیلیے تیار ہیں،مفاہمت کی پالیسی پارلیمنٹ کے اندراورپارلیمنٹ کے باہرتمام جماتوں کیلیے ہے،ہمیں کسی نام نہاد قوم پرست اور سیاسی یتیم سے اپنی دھرتی سے محبت کاسرٹیفکیٹ نہیں چاہیے،جو لوگ اس طرح کی غیراخلاقی حرکات کررہے ہیں اُن کے پیچھے نواز شریف کاپیسہ ہے،تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ انتخابات سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیں کی جاتی ہیں اورآج کل بلدیاتی نظام2012پرمخالفین کی جانب سے کیے جانے والا پروپیگنڈہ اسی سازش کاحصہ ہے،اگر کسی کو اس نظام پر اعتراض ہے تو ہم مناظرہ کرنے کیلیے تیار ہیں،ہم عقل کُل نہیں اگر بلدیاتی نظام 2012ء کی کوئی شق کسی دوست کی سمجھ میں نہیں آرہی ہوتواُس میں ترمیم لائی جاسکتی ہے لیکن کسی ارکانِ اسمبلی اورسیاسی کارکن کی رہائش گاہ پر حملہ کرنا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔

صوبائی وزیرنے کہاکہ نواز شریف کو سندھ میں خوش آمدیدکہنے والے کون ہیں؟کیانواز شریف کالا باغ ڈیم کاحامی نہیں ہے؟کیا نواز شریف کی سندھ دشمنی ڈھکی چھپی نہیں؟ اور آج نواز شریف کوسندھ میں کون گلے لگارہاہے ؟سندھ میں ماسوائے ایک دو سیاسی یتیموں کے علاوہ کسی شریف آدمی نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار نہیں کی۔انھوں نے کہاکہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے،حملہ کرنے کا کلچر جو لوگ فروغ دے رہے ہیں ہم انہیںجواب دینا جانتے ہیں لیکن شہیدبینظیربھٹو کی مفاہمتی پالیسی کے تسلسل کوجاری رکھتے ہوئے ہم اس طرح کی اوچھی حرکات کرنے والوںکوکوئی جواب دینانہیں چاہتے ہم جموریت پریقین رکھنے والے لوگ ہیں اگرکسی کوہماری سیاسی پالیسیوں سے اعتراض ہے توجمہوری طریقہ کارکے تحت مخالفت کی جائے،ہماری برائیوںکوثابت کرنے کے لیے جمہوری پلیٹ فارم موجودہے لیکن غیرجمہوری ہتھکنڈوں اورتشددکے ذریعے ہمیں خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا، 15اکتوبرکاجلسہ ہماری مقبولیت کوظاہرکردے گا۔