سخت گرمی بھی شائقین کرکٹ کا جذبہ ماند نہ کر سکی

دوسرے ون ڈے میں بھی شائقین نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں رنگ بھر دیے


Sports Reporter May 30, 2015
دوسرے ون ڈے میں بھی شائقین نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں رنگ بھر دیے۔ فوٹو : اے پی پی

سخت گرمی بھی شائقین کرکٹ کا جذبہ ماند نہ کر سکی، پاک زمبابوے دوسرے ون ڈے میں انھوں نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، کئی نوجوان تو ڈیڑھ بجے کے قریب ہی نشتر پارک کے اطراف میں جمع ہوگئے، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی 8چیک پوائنٹس سے گزرنا پڑا، دھوپ سے پریشان لوگوں نے پرچم کو سائبان بنالیا۔

دوسرے ون ڈے میں بھی شائقین نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں رنگ بھر دیے، سبز ٹی شرٹس میں ملبوس نوجوان کی آمد اور چہرے پر پینٹ کرانے کا سلسلہ ڈیڑھ بجے ہی شروع ہوگیا تھا، اس دوران صبح سے سرگرم پولیس اہلکار کی چیکنگ میں بھی تیزی آگئی، آلات اور کتوں کی مدد سے سرچنگ کے ساتھ اسپیشل سروس کے ملازمین بھی اپنے طور حرکات وسکنات پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے، مکی ماؤس اور اس طرز کے کھلونے ساتھ لانے والوں کو بھی ایک ایک چیز چیک کرانا پڑی، نشتر پارک کے آس پاس علاقوں میں بھی پہلے سے زیادہ ناکے نظر آرہے تھے۔

میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی کم از کم8 مقامات پر چیکنگ کے مراحل سے گزرنا پڑا،اسٹینڈز کی تلاش میں کئی افراد کو پورے وینیو کا چکر لگا کر واپس آنا پڑا، تماشائی اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو سرفراز نواز، سعید انور اور جاوید میانداد انکلوژر میں سخت دھوپ نے استقبال کیا جس کی شدت کم کرنے کیلیے کئی نوجوانوں نے پرچم کو ہی سائبان بنالیا،اس بار بھی شائقین کو دوران میچ کسی بھی وقت آنے کی اجازت تھی اس لیے دھوپ ڈھلنے کے بعد اسٹینڈز تیزی سے بھرنا شروع ہوگئے، یہ سلسلہ رات 8بجے کے بعد بھی جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے