ثنا نے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کرلی

پاکستان میں میری متعدد ڈرامہ سیریلز زیر تکمیل ہیں جس وجہ سے میں کسی اور پروجیکٹ پر کام نہیں کرسکتی ہوں، اداکارہ ثنا


Online May 30, 2015
فوٹو : فائل

اداکارہ ثنا نے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

معلوم ہوا ہے کہ فلم اسٹار ثنا کو بھارت میں بننے والی نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار کے لیے پیش کش کی گئی جس کے لیے انھیں 40لاکھ کی آفر ہوئی لیکن انھوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا اداکارہ ثنا نے اس بارے میں بتایا کہ ابھی میرا بیٹا چھوٹا ہے۔ جس کو میری ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں میری متعدد ڈرامہ سیریلز زیر تکمیل ہیں جس وجہ سے میں کسی اور پروجیکٹ پر کام نہیں کرسکتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے