فاخرہ کیسبلال کھرکیخلاف درخواست پردوبارہ نوٹس جاری

ملزم بلال کھرنے گواہوںکوڈرایادھمکایاجس پرگواہوں نے بیانات تبدیل کرلیے،درخواست


Staff Reporter October 13, 2012
ماتحت عدالت کے فیصلے کوکالعدم قراردے کرفاخرہ کیس کی دوبارہ سماعت کی جائے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے تیزاب سے جھلس کرہلاک ہونے والی خاتون فاخرہ یونس کامقدمہ ری اوپن کرنے کی درخواست پرملزم بلال کھرکوایک بارپھر 6 نومبر کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

جمعے کو سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم بلال کھرکونوٹس موصول نہیں ہوسکاہے،غیر سرکاری تنظیموں پائیلر،پاکستان فشر فورک فورم، شرکت گاہ کے سعید بلوچ، جاوید اقبال اور نجمہ صادق سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیاہے کہ بلال کھرکیخلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے گواہوںکوڈرایادھمکایااورمقدمہ پراثراندازہوا ،ملزم کے خوف کے باعث گواہوں نے بھی بیانات تبدیل کرلیے تھے جبکہ اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈنہیںکیے گئے۔

گواہوںکے بیانات آزادانہ ماحول میں ریکارڈکیے جائیں اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گواہوں پرکوئی دبائو نہ ہو،ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قراردے کر مقدمے کی دوبارہ سماعت کی جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعدمدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کاریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت کی ہے،استغاثہ کے مطابق ملزم بلال کھر نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ 14 مئی 2000 کونیپئرتھانے کی حدودمیں مسماۃ فاخرہ اوراس کے بیٹے پرتیزاب پھینک دیاتھاجس کے نتیجے میں مسماۃ فاخرہ یونس کا چہرہ مکمل طور پر جھلس گیا تھا۔