حیدرآباد میں پی پی کے استقبالیہ کیمپ کو آگ لگا دی گئی

نامعلوم افراد نے حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے استبقالیہ کیمپ کو آگ لگا دی۔


Numainda Express October 14, 2012
نامعلوم افراد نے حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے استبقالیہ کیمپ کو آگ لگا دی۔ فوٹو : فائل

نامعلوم افراد نے حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے استبقالیہ کیمپ کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی نے15 اکتوبر کو جلسہ عام کے سلسلے میں گزشتہ شب حسین آباد جہان عالم چوک پر استقبالیہ کیمپ لگایا تھا، جس کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔ پولیس اطلاع ملنے پر جب پہنچی تو ٹینٹ جل چکا تھا، تاہم واقعہ میں کوئیجانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی پولیس نے رپورٹ درج کی ہے۔