قوم پرستوں نے 15اکتوبر کو یوم سیاہ کا اعلان کر دیا

پی پی کے جلسے میں آنیوالوں کا سیاہ جھنڈوں سے استقبال کرینگے، قادر مگسی، پریس کانفرنس


Numainda Express October 14, 2012
فوٹو: فائل

مختلف قوم پرست، سیاسی ومذہبی جماعتوں پر مشتمل سندھ بچاؤ کمیٹی نے 15 اکتوبرکو پیپلز پارٹی کے جلسہ عام کے موقع پر

سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے اور جلسہ میں آنے والوں کا سیاہ جھنڈے لہرا کر استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے قائم مقام صدر شاہ محمدشاہ نے بلدیاتی نظام کے خلاف جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی15 اکتوبر کو سندھ کی تقسیم کا جشن منارہی ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ کوئی بھی غیرت مند سندھی اس جشن میں شریک نہیں ہوگا، اس روز سندھ بھر میںیوم سیاہ منایا جائیگا اور صوبے بھر میں نہ صرف سیاہ جھنڈے لہرائے جائینگے بلکہ سندھ کی تقسیم کے جشن میں شرکت کے لیے آنے والوں کا سیاہ جھنڈے لہراکر استقبال کیا جائے گا،

حکومت کچھ بھی کر لے اور کتنے بھی حربے اختیار کر لے جب تک سندھ کا ایک بھی غیرت مند بیٹا زندہ ہے وہ سندھ دشمن بلدیاتی نظام کو نہیں چلنے دے گا۔ انھوں نے سندھ دشمن بلدیاتی نظام کے خلاف 22 اکتوبر کو ٹنڈو محمد خان میں جلسہ عام کا اعلان کیا اور کہا کہ عید الاضحٰی کے بعد سندھ بچاؤ کمیٹی بلدیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کے نئے مرحلے کا آغاز کریگی جسکے تحت صرف جلسے ہی نہیں ہونگے بلکہ مزاحمت کا راستہ بھی اختیار کیا جائے گا۔ انھوں نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ نااہل حکمرانوںنے اپنی ناکام پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو نااہل اسٹیٹ بنادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں