ملالہ پر حملہ کرنے والے اسلام دشمن ہیںسیاسی وسماجی رہنما

حکومت اور عدلیہ اس درندگی کا نوٹس لے،ڈرون حملوںکی بھی شدید مذمت کرتے ہیں.


Staff Reporter October 14, 2012
ثروت اعجازقادری،شہنشاہ نقوی،عاکف سعید ، انجینئرنوید قمر، عائشہ منورکا اظہارخیال. فوٹو : فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ملالہ پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

پاکستان میں انتہا پسندی دہشت گردی یہودونصاریٰ کے ایجنٹ کررہے ہیں،حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے،انھوں نے کہا کہ ملالہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی دلخراش ہے جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے، ملالہ پرحملہ کرنے والے اسلام دشمن ہیں،معروف عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے مسجد باب العلم،مسجد آل عبا اوردیگرمقامات پرمنعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی جیسی معصوم بچی کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں بلکہ حیوان ہیں،

بچیوںکودینی تعلیم سے روکنے والے اللہ نہیں شیطان کے پیروکار ہیں،جماعت اسلامی(حلقہ خواتین)کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ منور نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ہونے والا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے،اللہ تعالیٰ اس بچی کو صحت کاملہ عطا فرمائے،انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی امریکا کی قید میں ہے اور ریمنڈ ڈیوس کو آج تک پاکستان میں جیل کی سلاخیں یاد کررہی ہیں، جعفریہ الائنس کے سیکریٹری جنرل سلمان مجتبیٰ نقوی نے کہا ہے کہ پوری قوم ملالہ یوسفزئی اور دیگر زخمی بچیوں کیلیے دعا گو ہے بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے وحشی و درندے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں