شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے طیاروں نے افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 13, 2015
پاک فوج کے طیاروں نے افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر:فوٹو فائل

MAILSI: تحصیل دتہ خیل میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کارروائی کے نتیجے میں 20 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ روزبھی شوال کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے تھے۔