ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور اقتصادی راہداری ہر قیمت پر بنے گی آرمی چیف

ملکی مفادات کی حفاظت کے لئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک June 13, 2015
لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں،جنرل راحیل شریف فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن سے رہناچاہتا ہے لیکن اس کے لئے قومی مفادات، خود مختاری اور وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔



جنرل راحيل شريف نے كہا كہ پوری دنيا ہمارے سيكيورٹی خدشات كو سمجھتی ہے، جنگ بندی كی خلاف ورزياں ، بلوچستان ، فاٹا اور كراچی ميں قتل و غار ت گری دشمن كے مذموم عزائم كی عكاس ہے، پاكستان نے قيام امن كے ليے ديگر اقوام كے ساتھ تعاون كرنے پر ہميشہ آمادگی ظاہر كی ہے تاہم اپنے ملكی مفادات، خود مختاری اور قومی تفاخر كی قيمت پر ايسا نہيں كيا جاسكتا۔





آرمی چیف نے مزيد كہا كہ ہم اپنے ملک و قوم اور اس كے مفادات كے تحفظ كے ليے كوئی بھی قيمت ادا كرنے كو تيار ہيں، خواہ وہ مسئلہ كشمير ہو، نئی بندرگاہوں كا قيام ہو يا قدرتی وسائل كے استعمال كا معاملہ ہو، پاک چائنا اقتصادی راہداری كے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس ميں ہمارے خطے كے عوام كی زندگيوں كو يكسر تبديل كردينے كے بے پناہ امكانات موجود ہيں، ہم اپنے دشمن كے عزائم سے پوری طرح باخبر ہيں اور انہيں ناكام بنا كر رہيں گے، پاک چائنا اقتصادی راہداری اور اس كے ساتھ گوادر پورٹ خطے كی ايک انتہائی اہم دفاعی نوعيت كی ڈيپ سی پورٹ كے طور پر ہر قيمت پر تعمير كی جائے گی۔





جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی كے ناسور كو جڑ سے اكھاڑ پھينكنے كے ليے پرعزم ہے،آپريشن ضرب عضب كے فيصلہ كن نتائج برآمد ہو رہے ہيں، دہشت گرد اب نااميد ہوكر اندھا دھند كارروائياں كر رہے ہيں، دہشت گردی كے خلاف جنگ مسلح افواج تنہا نہيں جيت سكتيں اور يہ بات خوش آئند ہے كہ پوری قوم اس قومی مقصد كے حصول كے ليے مكمل احساس ذمہ داری سے كام كررہی ہے۔





اس موقع پرآرمی چيف نے مڈشپ مين اور كيڈٹس كو مبارک باد پيش كی اور كہا كہ وہ مملكت اور سروس كے مفادات كو ہميشہ ترجيح ديں اور كبھی بھی اپنے ذاتی احساسات كو اپنی قومی ذمہ داری كی تكميل كے راستے ميں ركاوٹ نہ بننے ديں۔