سپر لیگ کے ’’منحوس نام‘‘سے چھٹکارے کا فیصلہ

حکام اب پاکستان چیمپئنز لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کرانا چاہتے ہیں


Sports Desk June 16, 2015
حکام اب پاکستان چیمپئنز لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کرانا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے ''سپر لیگ'' کے منحوس نام سے چھٹکارے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ برس پاکستان چیمپئنز لیگ کے نام سے ایونٹ کرایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کئی برس سے ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانا چاہتا ہے مگر کامیابی نہیں ملی، سپرلیگ کے نام سے ایونٹ 2بار اعلان ہونے پر بھی نہیں ہو سکا، اس لیے حکام اب پاکستان چیمپئنز لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کرانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے میزبان امارات کرکٹ بورڈ کیساتھ مذاکرات آئندہ چند روز میں ہونگے۔