کراچی کے علاقے سچل میں پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 16 جون 2015
پولیس کے مطابق ملزمان کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے، فوٹو:فائل

پولیس کے مطابق ملزمان کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے، فوٹو:فائل

کراچی: پولیس نے سچل کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے سچل کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔