میری زندگی پر بننے والی فلم کے لیے سلمان خان سب سے موزوں اداکار ہیں دھرمیندر

میری اور سلمان خان کی زندگی میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے، بالی ووڈ اداکار


ویب ڈیسک June 18, 2015
بالی ووڈ لیجنڈاداکار دھرمیندرنئی آنے والی فلم’’سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے، فوٹو:فائل

QUETTA: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نےاپنی زندگی پر بننے والی فلم میں دبنگ اسٹار سلمان خان کو موزوں ترین اداکار قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکاردھرمیندر نے ذاتی زندگی اور فلمی کیرئیر میں کئی نشیب و فراز دیکھے تاہم اب بھی انہیں انڈسٹری کا ''موسٹ ہینڈ سم اداکار'' کہا جاتاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کا کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے سلمان خان سب سے موزوں اداکار ہیں کیونکہ ہم دونوں کی زندگی میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے جب کہ ہماری بعض عادتیں بھی ایک جیسی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کار حادثہ کیس کے موقع پر سلمان خان کو ایک بار فون کیا تھا تاہم ان کی مصروفیت کے باعث بات نہیں ہوسکی تھی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ لیجنڈاداکار دھرمیندرنئی آنے والی فلم''سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ'' میں جلوہ گر ہوں گے۔