سندھ حکومت کا پاک فوج کو9 ہزار600 ایکڑجنگلات کی زمین دینے کا فیصلہ

چیف سیکرٹری سندھ قانونی تقاضے پورے کر کے سمری بھجوائیں، وزیراعلی سید قائم علی شاہ کی ہدایت


ویب ڈیسک June 20, 2015
چیف سیکرٹری سندھ قانونی تقاضے پورے کر کے سمری بھجوائیں، وزیراعلی سید قائم علی شاہ کی ہدایت. فوٹو: فائل

لاہور: سندھ حکومت نے افواج پاکستان کے شہدا کے لئے 9 ہزار 600 ایکڑ جنگلات کی زمین دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیرجنگلات نے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے پاک فوج فوج کے شہدا کے لئے محکمہ جنگلات کی 9 ہزار600 ایکٹرزمین پاک فوج کو دینے کی منظوری دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے زمین 500 شہدا کے لواحقین کو زرعی مقاصد کے لیے دی جائے گی جس کے لیے وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو قانونی تقاضے پورے کرکے سمری بھجوانے کی ہدایت جاری کردی ہے جب کہ اس حوالے سے صوبائی وزیر جنگلات نے بھی این او سی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے شہدا کے لواحقین کے لئے زمین کے حصول کی درخواست 2001 میں سندھ حکومت کو دی تھی۔