رمضان پکوان میں پیش ہے مزے دارسا سی اسپگیٹی

اس باررمضان میں ساسی اسپیگٹی بنائیں اور افطارمیں خوب مزے اٹھائیں


ویب ڈیسک June 22, 2015
سا سی اسپگیٹی صرف آدھے گھنٹے میں تیار کی جاسکتی ہے،فوٹو فائل

KARACHI: رمضان میں پکوڑے،سموسے ،چاٹ اور دہی بڑے تو سب ہی بناتے ہیں اس بارافطار میں ساسی اسپیگٹی بنائیں اور خوب مزے اٹھائیں۔

اجزا:

اسپگیٹی کا پیکٹ:1 عدد،قیمہ(چکن یا بیف) آدھا کلو،تیل:آدھاکپ،لہسن ادرک کا پیسٹ:کھانے کے 3 چمچے،کیچپ:دو کپ،ٹماٹرکی پیوری:ایک کپ،اجینوموتو:کھانے کے 2 چمچے،کالی مرچ پسی ہوئی:کھانے کا ایک چمچہ،نمک:حسب ذائقہ

ترکیب:

دیگچی میں ابلتے ہوئے پانی میں اسپگیٹی ڈالیں اورساتھ ساتھ دو کھانے کے چمچے تیل اورایک کھانے کا چمچہ نمک بھی ڈال دیں تاکہ ابلتی ہوئی اسپگیٹی میں چپک نہ ہو اوراسپگیٹی علیحدہ علیحدہ رہے،15 منٹ بعد اسپگیٹی کو ٹھنڈے پانی سے نتھارلیں اورچاہیں تو فریج میں رکھ دیں۔

اسپگیٹی کا ساس:

سب سے پہلے دیگچی میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں اور اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال دیں،دو منٹ بعد ہی اس میں قیمہ ڈال کردس منٹ تک بھونیں کہ قیمے کی رنگت بدل جائے اس کے بعد ٹماٹر کی پیوری ڈال دیں اسے مزید بھونیں یا پھر ہلکے چولہے پر دس منٹ کے لیے رکھ دیں،آخرمیں نمک،کالی مرچ اور کیچپ ڈال کر چولہے کو بند کردیں،کیچپ ڈالنے کے بعد مزید قیمہ نہ بھونیں۔

اب تیارکیے ہوئے ساس کی ڈش میں تہہ لگائیں پھراس پراسپگیٹی ڈال دیں اس طرح اسپگیٹی اور قیمے کی دو تہہ لگالیں اور گرم گرم افطار میں پیش کریں۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں