امریکی بحریہ کی ایٹمی آبدوز اور جنگی جہاز کے درمیان ٹکر

آن لائن  پير 15 اکتوبر 2012
بحر اوقیانوس کے امریکی ساحل پر تربیتی مشق کے دوران دونوں میں ٹکر ہوگئی. فوٹو: فائل

بحر اوقیانوس کے امریکی ساحل پر تربیتی مشق کے دوران دونوں میں ٹکر ہوگئی. فوٹو: فائل

واشنگٹن: بحراوقیانوس کے امریکی ساحل پر تربیتی مشق کے دوران گزشتہ روز امریکی بحریہ کی ایک ایٹمی آبدوز اور ایک گشتی جنگی جہاز کے درمیان ٹکر ہوگئی۔

اس کی اطلاع این بی سی نیوز نے گزشتہ روز دی ہے۔ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق اس واقعہ میں ایٹمی طاقت سے چلنے والی لاس اینجلس کلاس کی حملہ آور آبدوز مونٹ پلائر اور ایجیس کلاس کا میزائل بردار گشتی جہاز ملوث ہیں تاہم ٹکر کی وجوہ اور حالات کے بارے میں فوری طور پر کچھ علم نہیں ہوسکا ہے،کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔