نائیجیریا میں مسلح افرادکی مسجد میں فائرنگ21 ہلاک

حملہ آورڈاکوتھے جن کامقامی پہرہ داروں نے ایک ہفتہ قبل گاؤں پرحملہ پسپاکردیاتھا،حکام.


AFP October 15, 2012
حملہ آورڈاکوتھے جن کامقامی پہرہ داروں نے ایک ہفتہ قبل گاؤں پرحملہ پسپاکردیاتھا،حکام

نائیجیریامیں پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح افرادنے مسجدمیں گھس کرفائرنگ کردی جس میں کم ازکم 21 نمازی شہید ہوگئے۔

حکام کے مطابق حملہ آورڈاکوتھے جن کا مقامی پہرہ داروں سے جھگڑا تھا۔اتوارکونمازفجرکے وقت انہوںنے مسجدمیں گھس کرفائرنگ کردی جس میں 21 افرادمارے گئے۔اس سے ایک ہفتہ قبل اسی گاؤں کے لوگوں نے ڈاکوؤں کا حملہ پسپا کردیاتھا۔نائیجیریاکے اس علاقے میں مسلم عیسائی کشیدگی بھی پائی جاتی ہے اورکئی گرجاگھروں پربھی حملے ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں