سرگودھا میں شادی سے انکارپرنوجوان کی لڑکی کوقتل کرنے کے بعد خودکشی

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد احسان اور حلیمہ بی بی کی میتیں لواحقین کے حوالے کردیں


ویب ڈیسک June 25, 2015
124 شمالی کا رہائشی احسان حلیمہ بی بی سے محبت کرتا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: 124 شمالی میں نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 124 شمالی کا رہائشی 25 سالہ محمد احسان 26 سالہ حلیمہ بی بی سے محبت کرتا تھا تاہم اس کی جانب سے شادی سے انکارکے بعد احسان طیش میں آگیا اوراس نے پہلے حلیمہ کو اس کے گھر میں گھس کرفائرنگ کرکے قتل کیا اس کے بعد کود بھی اسی پستول سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کردونوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کردی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔