پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ اسٹیٹ بینک کیخلاف یو بی ایل کی بیٹنگ ناکام

ٹیم 229 پر9 وکٹ سے محروم، عدنان کی 5 وکٹیں، دو میچز بارش کے سبب شروع نہ ہو سکے۔


Sports Desk October 16, 2012
ٹیم 229 پر9 وکٹ سے محروم، عدنان کی 5 وکٹیں، دو میچز بارش کے سبب شروع نہ ہو سکے۔ فوٹو: فائل

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک کیخلاف یو بی ایل کی بیٹنگ ناکام ثابت ہوئی۔

عدنان رسول کی شاندار بولنگ نے ٹیم کو229 رنز پر 9 وکٹوں سے محروم کردیا،آف اسپنر نے5 وکٹیں لیں۔ محمد سمیع جونیئر ففٹی بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔ شعیب خان سینئر اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں بناکر پورٹ قاسم کے خلاف پی آئی اے کا اسکور 6 وکٹ پر242رنز تک پہنچا دیا۔ محمد سمیع نے4 وکٹوں پر قبضہ جمایا، نیشنل بینک سے میچ میں سوئی ناردرن گیس کا اسکور 3 وکٹ پر 111 رنز ہے، قومی ٹی 20 کپتان محمد حفیظ نے43رنز بناکر حصہ ڈالا۔ایچ بی ایل کا زیڈ ٹی بی ایل اور کے آر ایل کا واپڈا سے میچ بارش کے سبب شروع نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے رائونڈ کے چار روزہ میچز کا پیر سے آغاز ہوا، یو بی ایل گرائونڈ کراچی میں میزبان ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف229پر 9 وکٹیں گنوا بیٹھی، محمد سمیع جونیئر 60 رنز بناکر ناقابل شکست ہیں،فہیم قریشی نے 48 اور سعد سرخیل نے26 رنز اسکور کیے۔

عدنان رسول نے 5 اور رضوان حیدر نے 3 وکٹیں لیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی آئی اے نے پورٹ قاسم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 242 رنز بنائے، شعیب خان سینئر ناقابل شکست61 اورسرفراز احمد 53رنز بناکر نمایاں رہے، حنیف خان کے پوتے شہزر محمد8 رنز تک محدود رہے، محمد سمیع نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جناح اسٹیڈیم، سیالکوٹ میں این بی پی کیخلاف سوئی ناردرن گیس نے3 وکٹ پر 111 رنز اسکور کیے، محمد حفیظ نے43 اور توفیق عمر نے 22رنز بنائے،عمر اکمل نے 19 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، مصباح الحق 5 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حبیب بینک و زیڈ ٹی بی ایل جبکہ اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کے آر ایل سے واپڈا کے درمیان ابتدائی روز بارش کے سبب کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے