ایشز سیریز سے باہر کیون پیٹرسن ’’بزرگوں ‘‘ کی ٹیم میں شامل

کیون پیٹرسن نے پیشگوئی کی کہ کینگروز یہ سیریز 2-1 سے جیت لیں گے۔


Sports Desk July 07, 2015
کیون پیٹرسن نے پیشگوئی کی کہ کینگروز یہ سیریز 2-1 سے جیت لیں گے۔ فوٹو : فائل

انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے ایشز سے قبل اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلیے ویڈیو ریلیز کی۔

جس میں وہ چند عمر رسیدہ لوگوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس موقع پر انھوں نے مذاق کیا کہ وہ ساتویں ڈویژن کی ایک ویلج سائیڈ میں ہفتہ وار کنٹریکٹ پر شامل ہوچکے ہیں۔

انھوں نے انگلش بورڈ کو بھی پیغام دیا کہ اگر کارڈف میں ضرورت پڑے تو وہ حاضر ہوں گے۔ انھوں نے اس ویڈیو میں آسٹریلوی ٹیم کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا مگر ساتھ میں پیشگوئی کی کہ کینگروز یہ سیریز 2-1 سے جیت لیں گے۔