پیسے کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں کنگنارناوت

دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی لیکن بہت کچھ حاصل ضرور کیاجاسکتا ہے، کنگنا رناوت


ویب ڈیسک July 09, 2015
جو بھی کام کرتی ہوں پہلے اس میں خود کو ترجیح دیتی ہوں،اداکارہ:فوٹو فائل

لاہور: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ ایک آزاد لڑکی ہیں جوکہ پیسے کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔

ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر خود مختار ہیں اور اپنا مستقبل محفوظ کرسکتی تھیں لیکن وہ سب کے لئے سوچتی ہیں۔ وہ ان فلسفیانہ باتوں پر یقین نہیں رکھتیں کہ پیسہ سب کچھ نہیں، یہ کسی بھی طرح درست نہیں کیونکہ دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی لیکن بہت کچھ حاصل ضرور کیاجاسکتا ہے۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی کام کرتی ہیں پہلے اس میں خود کو ترجیح دیتی ہیں، پیسے کی بدولت ہی ان کی زندگی میں بھی سکون آیا ہے اور اسی کے ذریعے وہ اپنے والدین کو بھی ایک آرام دہ زندگی دے پائی ہیں۔ انہیں والدین نے گاڑی نہیں دلائی بلکہ اپنے پیسوں سے خریدی ہے۔