ایس اینڈ پی نے اسپین کے 7 بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ گرادی

سب کا آئوٹ لک منفی رکھا گیا ہے


AFP October 17, 2012
ریٹنگ ایجنسی نے سنتاندر اور بانیستو کی ریٹنگ 2 درجے اور باقی بینکوں کی ایک درجے کمی کی ہے. فوٹو: فائل

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ اسٹینڈرڈ اینڈ پوررز نے اسپین کی ساورین ریٹنگ کے بعد 2بڑے بینکوں سنتاندر اور بی بی وی اے سمیت 7 بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگز گرادیں۔

دیگر بینکوں میں بانیستو، بنکوپاپولر، بنکیا۔بی ایف اے، بنکو ساباڈیل اور کیشابینک شامل ہیں۔ ریٹنگ ایجنسی نے سنتاندر اور بانیستو کی ریٹنگ 2 درجے اور باقی بینکوں کی ایک درجے کمی کی ہے اور سب کا آئوٹ لک منفی رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ریٹنگز مزید گرائی جا سکتی ہیں۔