گورنر سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2015 جاری کردیا

پانی چوری، واٹر بورڈ کی لائنوں میں کٹ لگانے پر 10 سال سزا اور 10 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا


ویب ڈیسک July 16, 2015
غیر قانونی ہائیڈریٹنس اور غیر قانونی کنکشنز کی سزا 10 سال قید کردی گئی، آرڈیننس- فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2015 جاری کردیا جس کے مطابق پانی چوری اورغیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2015 جاری کردیا، آرڈیننس میں پانی چوری، واٹر بورڈ کی لائنوں میں کٹ لگانے پر 10 سال سزا اور 10 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا جب کہ غیر قانونی ہائیڈرینٹس اور غیر قانونی کمرشل ورہائشی واٹرکنکشنز کی سزا بھی 10 سال قید ہوگی

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے لیے جاری کردہ آرڈیننس فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور آرڈیننس کا مقصد شہریوں کو صاف اور محفوظ طریقے سے پانی کی فراہمی ہے۔

مقبول خبریں