کرس روجرز سر پر گیند لگنے کے باوجود بڑی چوٹ سے محفوظ

فل ہیوز گیند سر کے اسی حصے میں لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے


Sports Desk July 18, 2015
فل ہیوز گیند سر کے اسی حصے میں لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی اوپنر کرس روجرز سر پر گیند لگنے کے باوجود بڑی چوٹ سے محفوظ رہے۔

انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کی گیند سرکے پچھلے حصے میں لگی، جس کے نتیجے میں کان پر کٹ کا نشان پڑگیا، فل ہیوز گیند سر کے اسی حصے میں لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے تاہم حفاظتی ہیلمٹ کی وجہ سے روجرز شدید چوٹ سے بچ گئے۔