پاکستان دہشتگردی کیخلاف مزید اقدامات کرےہلیری

ملالہ پرحملے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے


Monitoring Desk October 17, 2012
افغانستان میں القاعدہ کوشکست ہوچکی اوراس کی لیڈرشپ ختم کردی گئی ہے،انٹرویو۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ISLAMABAD: امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے پاکستان پرپھرزوردیاہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے۔

انھوں نے ٹی وی انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی پرحملے پرافسوس ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سطح پراس اقدام کی شدیدمذمت کی گئی جوخوش آئندہے،پاکستانی عوام نے واضح کردیا کہ تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے،پاکستان میں اس وقت بچیوں کی بڑی تعدادعلم سے محروم ہے،ملالہ یوسفزئی پر ہونے والے حملے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،افغانستان میں القاعدہ کو شکست ہوچکی اور اس کی لیڈرشپ ختم کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں