مشترکہ مفاد کیلیے ایشیائی ممالک کو متحد ہوناپڑیگا پرویزاشرف

موجودہ دور میں کوئی ملک تنہا رہ کر ترقی نہیں کرسکتا، ہرشعبے میں تعاون ضروری ہے


Monitoring Desk October 17, 2012
کویت: وزیراعظم راجا پرویز ایشیائی کارپوریشن ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

لاہور: وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلیے ایشیائی ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔

کویت میں ایشیائی تعاون مذاکرات سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز اشرف نے کہا کہ ایشیا بے شمار مواقع کا حامل وسیع براعظم ہے اور ایشیا کے مجموعی مفاد کیلیے ایشیائی ممالک کوہر شعبے میں تعاون کرنا ہوگا۔ ایشیائی ممالک بے پناہ مالی و قدرتی وسائل سے مالامال ہیں جن کے بہتر انداز میں استعمال سے خطے کے غریب ممالک کیلیے ترقی کی راہیں کھول سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ غربت و بھوک ایشیائی ممالک کو درپیش مسائل کی سرفہرست میں ہے، پاکستان اپنے محل وقوع کی نسبت سے ایشیائی ممالک کے درمیان رابطہ کا کام بہتر انداز میں سرانجام دے سکتا ہے اورایشیائی ممالک مشترکہ تجارت کے ذریعے باہمی تعاون بڑھاسکتے ہیں۔

ایشیا کے مجموعی مفاد کیلیے ایشیائی ممالک کو ہرشعبے میں تعاون کرنا ہگا اور موجودہ دور میں کوئی ملک تنہا رہ کر ترقی نہیں کرسکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام ممالک کی خوشحالی اور مسائل ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ انھوں نے امیرکویت کوایشیائی کارپوریشن ڈائیلاگ کی بہترین میزبانی اور انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں