جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے مجھ سمیت تمام عدلیہ سرخروہوئی افتخارچوہدری

کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا بلکہ اپنی جماعت بناؤں گا، سابق چیف جسٹس


ویب ڈیسک July 24, 2015
کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا بلکہ اپنی جماعت بناؤں گا، سابق چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد مجھ سمیت تمام عدلیہ سرخرو ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق عمران خان کے لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں جب کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مجھ سمیت تمام عدلیہ کے لئے سرخرو کا باعث ہے۔ سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا ارادہ ہے تاہم کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا بلکہ اپنی جماعت بناؤں گا، 25 دسمبر کو اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کروں گا۔