فواد خان کے ساتھ گزارہ وقت میری زندگی کے دلچسپ لمحات ہیں سونم کپور

سونم کپور اور فواد خان نے فلم ’’خوبصورت‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے


ویب ڈیسک August 02, 2015
فلم’’خوبصورت‘‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی جس کے ذریعے فواد خان نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم''خوبصورت'' کی شوٹنگ کے دوران گزارے گئے لمحات کو زندگی کا ''دلچسپ تجربہ'' قرار دے دیا۔

بالی ووڈ کی اسٹائلش کوئن سونم کپور اور پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم ''خوبصورت'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا بھی گیا تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کے ایک ساتھ گزارے گئے لمحات اداکارہ سونم کپور اب تک نہیں بھول پائی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداح نے ان سے زندگی کے دلچسپ لمحات سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھاکہ فلم''خوبصورت'' کی شوٹنگ کے دوران فواد خان کے ساتھ گزارے لمحات ان کی زندگی کے دلچسپ لمحات ہیں۔

واضح رہے کہ فلم''خوبصورت'' گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی جس کے ذریعے فواد خان نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

 

مقبول خبریں