سلمان خان میری زندگی میں ہمیشہ اہم رہیں گے جیکولین فرنینڈس

سلمان خان نے میرے فلمی کیرئیر کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا ہے، بالی ووڈ حسینہ


ویب ڈیسک August 07, 2015
سلمان خان بہت بہترین انسان ہیں جن پر میں اندھا اعتماد کرتی ہوں،جیکو لین فرنینڈس فوٹو:فائل

FAISALABAD: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ سلمان خان میری زندگی میں ہمیشہ اہم رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے میں ہمیشہ مدد کی ہے جب کہ دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات کے باعث دوریاں بھی رہی ہیں تاہم اس کے باوجود ہمیشہ سری لنکن حسینہ دبنگ خان کی معترف رہی ہیں۔

اپنے انٹرویو میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے میرے فلمی کیرئیر کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا ہے جس کے بعد وہ میری زندگی میں ہمیشہ اہم رہیں گے جب کہ سلمان خان بہت بہترین انسان ہیں جن پر میں اندھا اعتماد کرتی ہوں اور وہ ہمیشہ سب کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔