جامعہ اردو وی سی کی عدم تقرری اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کرتدریسی فرائض انجام دیے

وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے اساتذہ نے آج اپنے فرائض منصبی سیاہ پٹیاں باندھ کر ادا کیے۔


Staff Reporter October 18, 2012
وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے اساتذہ نے آج اپنے فرائض منصبی سیاہ پٹیاں باندھ کر ادا کیے۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے اساتذہ نے آج اپنے فرائض منصبی سیاہ پٹیاں باندھ کر ادا کیے۔

اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ مستقل وائس چانسلر کی بروقت تقرری نہ ہونے کا عمل بیوروکریسی کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عمل قومی تعلیمی ادارے کو ''ڈی ریل'' کرنے کے مترادف ہے، اساتذہ نے اس بات کا عہد کیاکہ میرٹ پر منتخب کیے گئے وائس چانسلر کی تقرری کیلیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کا اجلاس عمومی صبح ساڑھے11بجے منعقد ہوگا جس کے شرکا اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے سابقہ انتظامی بلاک سے یونیورسٹی روڈ تک احتجاجی مارچ کریں گے۔