ہرات جسم فروشی سے انکار پر لڑکی کا سرقلم4 ملزم گرفتار

ساس بہو کو عصمت فروشی پرمجبور کرتی تھی انکار پر قتل کرادیا ، پولیس حکام


AFP October 18, 2012
مہہ گل کی شادی4 ماہ قبل ہوئی تھی، افغان پولیس نے ایک سال قبل بھی ایک لڑکی کوبچایا تھا . فوٹو: فائل

افغان پولیس نے چار افراد کو گرفتارکیا ہے جنھوں نے مبینہ طور پر مغربی افغانستان میں خاتون کوجسم فروشی پرمجبور کرنے کی کوشش کی اوراس کے انکار پرلڑکی کا سرقلم کردیا۔

بدھ کو پولیس حکام کے مطابق ایک ہفتہ قبل20 سالہ مہہ گل کو قتل کیا گیا تھا۔ پریس بریفنگ میں صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالغفار سید زادہ نے بتایا کہ مقتولہ کی ساس، سسر، شوہر اور اسے قتل کرنے والے شخص کوگرفتارکیا گیا ہے۔ مہہ گل کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی۔ اس کی ساس نے ماضی میں اپنی بہوکوعصمت فروشی کے لیے کئی مرتبہ مجبورکیا۔

پریس کانفرنس میں پیش کیے گئے ملزم نجیب اللہ نے بتایا کہ گل کی ساس نے یہ کہہ کر قتل کرایا کہ لڑکی عصمت فروش ہے، رات کے 2بجے جب گل کا شوہر بیکری کے لیے چلا گیا تواسں نے گل کی ساس کی مدد سے لڑکی کوخنجرکے وارکرکے قتل کردیا۔ یہ قتل ایسے وقت سامنے آیا ہے جب طالبان نے ملالہ کو قتل کرنے کی کوشش کی ملالہ خواتین کے حقوق کی آواز بلند کر رہی تھی۔