سلمان خان فلم ’’نو انٹری‘‘ کے سیکوئل میں ڈبل کردار نبھائیں گے

سلمان خان کی فراغت پر فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا، فلم ڈائریکٹر


ویب ڈیسک August 27, 2015
سلمان خان کی فراغت پر فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا، فلم ڈائریکٹر، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان بلاک بسٹر فلم''نوانٹری'' کے سیکوئل میں اب ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2005 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ''نو انٹری'' میں سلمان خان ، انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا جسے شائقین نے بے حد سراہا جب کہ کامیڈی فلم نے باکس آفس پر بھی ریکارڈ بزنس کیا جس کے بعد فلم ڈائریکٹر نے اب فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے تاہم سلمان خان کی مصروفیات کے باعث فلم کی شوٹنگ میں تاخیر ہے۔

ڈائریکٹرانیس بزمی کا کہنا تھا کہ ''نو انٹری'' کے سیکوئل کی کہانی سلمان خان کو بے حد پسند آئی ہے جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے تاہم ان کی فراغت پر فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے سیکوئل میں سلمان خان ، انیل کپور اور فردین خان ڈبل کردار نبھاتے نظر آئیں گے جو شائقین کو بے حد پسند آئے گا۔

واضح رہے کہ فلم ''نو انٹری'' میں سلمان خان ،اداکار انیل کپور، فردین خان، اداکارہ بپاشاباسو، لارا دتہ اور ایشا دیول نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔