عالمی فلاحی تنظیم کا بھارتی فلم ’’فینٹیم‘‘ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

فلم نے دنیا بھر میں ہمارے ہزاروں امدادی کارکنوں کی زندگی خطرے سے دوچار کردی ہے، فلاحی تنظیم ایم ایس ایف


ویب ڈیسک August 28, 2015
فلم نے دنیا بھر میں ہمارے ہزاروں امدادی کارکنوں کی زندگی خطرے سے دوچار کردی ہے، فلاحی تنظیم ایم ایس ایف

عالمی فلاحی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈز(ایم ایس ایف) نے بھارتی متعصبانہ فلم ''فینٹیم'' کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ممبئی حملوں کے پس منظر میں بنائی گئی بھارتی متعصبانہ فلم''فینٹیم'' پاکستان میں پابندی کے بعد ایک نئی مشکل میں پھنس گئی ہے جس میں بین الاقوامی فلاحی تنظیم ایم ایس ایف نے فلم''فینٹیم'' کے پروڈیوسر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم میں اداکارہ کترینہ کیف نے فلاحی ادارے کی امدادی ورکر کا کردار نبھایا ہے جس میں وہ پاکستانیوں کے قتل میں بھارتی فوجی کی مدد کرنے اور اسلحہ استعمال کرتی نظر آرہی ہیں جب کہ ایم ایس ایف کے مطابق فلم میں فلاحی تنظیم کی ورکر کا کردار حقیقت کے برخلاف ہے اور ہم اپنے امدادی کلینکس میں گن پالیسی کے سخت مخالف ہیں تاہم فلم کے کردار نے دنیا بھر میں ہمارے ہزاروں امدادی کارکنوں کی زندگی خطرے سے دوچار کردی ہے جس کے باعث فلم پروڈیوسر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی''متعصبانہ فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مقبول خبریں