آفریدی کی آل راؤنڈ کاوش رائیگاں لنکا شائر انگلش ٹی 20 چیمپئن بن گیا

شاہد آفریدی نے لنکا شائر کے خلاف 14 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ 16 گیندوں پر 26 رنز بنائے


Sports Desk August 31, 2015
شاہد آفریدی نارتھپٹن شائر کی جانب سے انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کی۔ فوٹو: گیٹی امیجز

شاہد آفریدی کا دوطرفہ حملہ بھی لنکا شائر کو پسپا نہ کرسکا، نارتھمپٹن شائر کو فائنل میں 13 رنز سے شکست دے کر کاؤنٹی ٹوئنٹی 20 بلاسٹ تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

ایڈجبسٹن میں کھیلے کئے انگلش ٹی 20 بلاسٹ 2015 کے فائنل میں لنکاشائر اور نارتھمپٹن شائر آمنے سامنے تھے، لنکا شائر نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر166 رنز بنائے، لیکس ڈیوس 47 اورایشول پرنس 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نارتھمپٹن شائر کی جانب سے سب سے کامیاب بالر شاہد آفریدی رہے جنہوں نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی۔

167 رنز ہدف کے تعاقب میں نارتھمپٹن شائر کی ٹیم 6 وکٹ پر 153 رنز ہی بنا پائی اور اس طرح لنکا شائر نے 13 رنز سے کامیابی کی بدولت 16 سال کے طویل انتطار کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ شاہد آفریدی نے 18 بالز پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ جوش کوب 44 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ گریون گرفتھس اور جیمز فالکنر نے 2،2 وکٹیں لیں۔

مقبول خبریں