کراچی میں سماجی ویب سائٹ پرلڑکیوں کو قتل کی دھمکی دینے والا ٹائیگر میمن گرفتار

ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لے کر تفیش شروع کردی ہے


ویب ڈیسک September 02, 2015
فرقان اسلم عرف ٹائیگر میمن کوجوڑیا بازار سے حراست میں لیا گیا ہے، فوٹو فائل

لاہور: ایف آئی اے نے سماجی ویب سائٹ فیس بک پر لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم فرقان اسلم عرف ٹائیگر میمن کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں کارروائی کرتے ہوئے فرقان اسلم نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے، فرقان اسلم سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر ٹائیگر میمن کے نام سے لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فرقان اسلم عرف ٹائیگر میمن کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ اس سے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔