کراچی میں سرجانی ٹاؤن سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی


ویب ڈیسک September 28, 2015
دونوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن میں گلشن نور سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گلشن نور سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

امدادی رضاکاروں نے دونوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مقبول خبریں