زرمبادلہ ذخائر 22 کروڑ53لاکھ ڈالر کم ہوگئے

مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18ارب72کروڑ61لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر18 ارب 50 کروڑ 8 لاکھ ڈالررہ گئے۔


Business Reporter September 30, 2015
مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18ارب72کروڑ61لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر18 ارب 50 کروڑ 8 لاکھ ڈالررہ گئے۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 18ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18ارب72کروڑ61لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر18 ارب 50 کروڑ 8 لاکھ ڈالررہ گئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 19کروڑ 33 لاکھ ڈالر کمی سے13ارب68کروڑ95لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 13 ارب 49کروڑ62لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 3 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح سے کم ہو کر 5 ارب 46لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔

مقبول خبریں