نوسال بعد ممبئی ٹرین بم دھماکے کے5 ملزمان کو سزائے موت 7 کوعمر قید

سزا پانے والے تمام ملزمان مسلمان ہیں اور ان میں سے 17 اب بھی مفرور ہیں۔


ویب ڈیسک September 30, 2015
2006 میں ممبئی کئ لوکل ٹرینوں میں ہونے والے مب دھماکوں میں 188 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

بھارتی عدالت نے 2006 میں ہونے والے بم دھماکوں کئ الزام میں 5 ملزمان کو سزائے موت اور 7 کو عمر قید سنادی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی خصوصی عدالت کے جج یتین ڈی شندے نے گزشتہ سماعت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ٹرینوں میں بم رکھنے کے الزام میں کمال احمد انصاری، محمد فیصل شیخ، احتشام صدیقی ، نوید حسین خان اور آصف خان کو سزائے موت سنائی ہے جبکہ دیگر 7 افراد تنویر احمد انصاری، محمد ماجد شفیع، شیخ عالم شیخ، محمد ساجد انصاری، مزمل شیخ، سہیل محمود شیخ، اور ضمیر احمد شیخ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ممبئی کی خصوصی عدالت نے مہاراشٹرکنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ مجریہ 1999 کے تحت سنائی ہے۔ اس سے قبل 11 ستمبر کو کورٹ نے بھارت میں کالعدم تنظیم اسٹوڈںٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا سے تعلق رکھنے والے 13 میں سے 12 ملزمان کو دھماکہ خیز مواد رکھنے اور نصب کرنے، غیرقانونی سرگرمیوں، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور قتل کے الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ 11 سمتبر 2006 کو ممبئی کی لوکل ٹرین اسٹیشنوں میں دس منٹ کے دوران 7 مختلف مقامات پر ہونے والے بم دھماکوں میں 400سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ 2006 میں انسدادِ دہشتگردی عدالت ممبئی دھماکوں میں 30 افراد پر الزام لگایا گیا تھا جن میں سے 17 اب بھی مفرور ہیں۔