کنگ خان کا دبنگ خان کی نئی فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

سلمان خان کی فلم’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سونم کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں


ویب ڈیسک October 01, 2015
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان پائی جانے والی رنجشیں اب ختم ہوکر دوستی میں بدل گئی ہے،فوٹو؛ فائل

BAHAWALPUR: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم''پریم رتن دھن پایو'' کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان پائی جانے والی رنجشیں اب ختم ہوکر دوستی میں بدل گئی ہے جس کے بعد دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلموں کی ریلیز سے قبل اپنے بھرپور جذبات کا ظہار بھی کرتے ہیں جب کہ اس بار کنگ خان نے سلومیاں کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز سلمان خان کی نئی فلم''رتن دھن پایو'' کا تشہیری پوسٹر جاری کیا گیا جب کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداح نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات اظہار کیا۔



واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم''پریم رتن دھن پایو'' میں سونم کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔