انٹرنیشنل ٹینستینوں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر ختم

سامراور عقیل خان کوشکست، عابدنے فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ ادھورا چھوڑ دیا


Sports Desk October 03, 2015
سامراور عقیل خان کوشکست، عابدنے فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ ادھورا چھوڑ دیا فوٹو: فائل

KARACHI: آئی ٹی ایف فیوچر ٹورپروگرام انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں تینوں پاکستانی دوسرے راؤنڈ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر انتالیا میں جاری 10 ہزار ڈالر انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری کی بدولت جگہ بنانے والے پاکستانی سامر افتخار، عقیل خان اور عابد علی اکبر کا سفر دوسرے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکا،ابتدائی میچ میں 6 سیڈ کو اپ سیٹ شکست دینے والے سامر افتخار کو دوسرے راؤنڈ میں انگلینڈ کے مارک وائٹ ہاؤس نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ قومی نمبر ون عقیل خان انگلینڈ کے ہی لیام بروڈے کیخلاف تھوڑی مزاحمت بھی نہ کرسکے اور 1-6 اور 0-6 سے ہار گئے۔

سامر افتخار کو انگلش حریف مارک وائٹ ہاؤس نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، عقیل خان بھی لیام بروڈے کیخلاف اسی مارجن سے ناکام رہے، عابد علی اکبر فٹنس مسائل کی وجہ سے میچ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، ڈبلز کوارٹر فائنل سے عقیل اور عابد علی اکبر نے دستبرداری اختیار کرلی۔

ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے کھلاڑی عابد علی اکبر بیلجیئم کے الیگزینڈر فیولی کیخلاف 0-4 سے خسارے میں جارہے تھے کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے دستبرداری اختیار کرلی، جس کی بدولت حریف پلیئر کو کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی۔ یادرہے کہ پاکستانی پیئر نے ڈبلز مقابلوں میں بھی شرکت کی تھی، عقیل خان اور عابد علی اکبر کی جوڑی نے ابتدائی میچ میں فتح کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ گذشتہ روز سنگلز میں شرکت کے بعد وہ اس قدر تھک چکے تھے کہ ڈبلز میچ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی۔

مقبول خبریں